20 مئی 2014 - 17:33
مصر میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، متعدد اہلکار ہلاک

قاہرہ کی جامعۃ الازہر کے نزدیک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم تین سیکیورٹی اہل کا ہلاک ہو گئے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی جامعۃ الازہر کے نزدیک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں کم از کم تین سیکیورٹی اہل کا ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ مصر کے سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ پیر کی شب نصر سٹی میں واقع یونیورسٹی کی اقامت گاہ کے نزدیک پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق، کار سوار حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے  میں تقریبا 11 فوجی زخمی ہو گئے۔ در ایں اثناء، جزیرہ نما سینا میں العریش شہر کے جنوب میں مسلح افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہوئے ہیں کہ جب مصر میں 26 اور 27 مئی کو صدارتی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ معزول صدر محمد مرسی کی حکومت کا تختہ الٹنے والے سابق فوجی سربراہ عبد الفتاح السیسی اہم صدارتی امیدوار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲